اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حجۃالاسلام و المسلمیں محمدحسن اختری نے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے اہلکاروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قم میں اسمبلی کے کارکنوں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا: اسمبلی کے محنت کش کارکنوں اور ذمہ دار اہلکاروں کی محنت کے نتیجے میں سنہ 1388 ہجری شمسی (مارچ 2009 تا مارچ 2010) کے تمام ثقافتی، تحقیقی اور تألیفی منصوبے نیز اسمبلی کے بین الاقوامی شعبے کے پروگرام بروقت مکمل ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا: ہمیں چاہئے کہ گذشتہ سال کے نافذ شدہ پروگراموں کا ایک بار پھر جائزه لیں اور آنے والے سال کے پروگراموں کے نفاذ کے دوران ممکنہ نقائص کا ازالہ کریں۔
سیکریٹری جنرل نے گذشتہ سال کو دشوار مگر ایران اور اسلامی جمہوری نظام کے لئے اہم سال قرار دیا اور کہا: اس سال بعض افراد حضرت امام خمینی رحمۃاللہ علیہ اور رہبر معظم انقلاب کے راستے پر گامزن نہ رہ سکے۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے مسائل اور بعض قوتوں کی طرف سے بلووں اور فتنہ انگیزیوں کے دوران انقلاب اسلامی از سر نو متولد ہوا اور اسلامی جمہوری نظام کو تازگی اور طراوت ملی اور پیش آمدہ صورت حال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تدبیر، ذکاوت و کیاست اور انتظامی صلاحیتیں سب پر عیاں ہوگئیں۔
.............
/110
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 182054
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسمبلی کے گذشتہ سال کے تمام منصوبے مکمل ہوگئے ہیں۔